ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز سندھ رینجرز کی طرف سے چار دہشت گردوں کی گرفتاری بھی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کی کڑی ہے۔

کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھارت کے بطور ریاست دہشتگردی میں ملوث ہونیکا ناقابل تردید ثبوت ہے:پاکستان
13 اپریل 2017 (14:55)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھارت کے بطور ریاسست دہشتگردی ، تخریب کاری میں ملوث ہونے اور دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا ناقابل تردید ثبوت ہے ۔
آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ را کے کارندے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ اس نے اپنی شناخت کرائی اور پاکستان میں دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بارہا اعتراف کیا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ رینجرز کی طرف سے چار دہشت گردوں کی گرفتاری بھی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کی کڑی ہے ۔