اقوام متحدہ جموں وکشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرائے:حریت فورم
13 اپریل 2017 (13:42)
0

میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر پر کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرناک رخ اختیار کرتی جا رہی ہے۔
جبکہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں اڑتیس پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا مقصد دھاندلی کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھانا ہے۔
شبیر احمد شاہ نے جو مسلسل نظربند ہیں ، سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ عوام اتوار کو بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کی شہادت کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔