ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم اور خواتین کی آزادی کے حوالے سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے

13 اپریل 2017 (13:20)
0

ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم اور خواتین کی آزادی کے حوالے سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے تاہم ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف قوتوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے حوصلے اور بے خوف رویے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔استقبالیے میں وفاقی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریوں ، کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ارکان ، سفارتکاروں ، سرکاری حکام ، صحافیوں ، تھنک ٹینک کے حکام اور معاشرے کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔