محمد خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

File photo

اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے:گورنر بلوچستان
13 اپریل 2017 (13:11)
0

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔وہ آج کوئٹہ میں ایک روزہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا بلوچستان یونیورسٹی اور پاکستان میرین اکیڈمی نے مشترکہ طور پر اہتمام کیا تھا۔
محمد خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دے گا۔


comments powered by Disqus