وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مزید زمین کی خریداری اور مالکان کو ادائیگی بہت جلد کی جائے گی۔

داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 392 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی
13 اپریل 2017 (12:52)
0

قومی اسمبلی کوجمعرات کے روز بتایا گیا کہ حکومت نے داسو پن بجلی منصوبے کیلئے تقریباً تین سو بانوے ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے اور زمین کے مالکان کو انہتر کروڑ پچاس لاکھ روپے ادا کردئیے گئے ہیں۔پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ مزید زمین کی خریداری اور مالکان کو ادائیگی بہت جلد کی جائے گی۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ منصوبے پر کام اگلے دو سے تین ماہ میں شروع ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مساجد کو بجلی کے نرخوں میں رعایت دی جا رہی ہے۔ایک اور سوال پر نیشنل ہیلتھ سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے ایوان کو بتایا کہ دل کے مریضوں کے لئے اعلیٰ معیار کے Stents کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ انہیں ناقص اور غیرمعیاری سٹنٹس سے بچایا جا سکے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان کی سعودی عرب کے زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت سے متعلق ڈاکٹر شیریں مزاری اور دوسرے ارکان کی تحریک التواء پر بحث کی گئی ۔
بحث کا آغاز کرتے ہوئے تحریک کے محرک ارکان نے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے قواعدوضوابط بھی واضح نہیں ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ بحث کے بعد پارلیمنٹ میں کرنا چاہئیے۔بحث سمیٹتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ مجوزہ اتحاد کو ابھی باضابطہ شکل نہیں دی گئی ۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دو مسلمان ملکوں کے درمیان کسی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا۔سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔


comments powered by Disqus