ممنون حسین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے انعقاد سے ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان نئے سماجی معاہدے کیلئے سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر کاطب کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور
13 اپریل 2017 (12:40)
0

صدر ممنون حسین نے طب کی تعلیم اور شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔وہ آج راولپنڈی میں سرجن جنرل انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
صدر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طب کے شعبے سے منسلک دوسرے افراد کا اپنے مستقبل کے بارے میں تحفظات کا شکار ہونا درست ہوتا ہے تاہم انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے تحفظات بنیادی انسانی اقدار سے متصادم نہ ہوں۔
ممنون حسین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے انعقاد سے ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان نئے سماجی معاہدے کے لئے سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔