اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

File photo

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بجٹ کی حکمت عملی کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
13 اپریل 2017 (11:15)
0

سندھ کے اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کی حکمت عملی کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی اور ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سکیمیں عوامی مفاد اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہونی چاہئیں۔


comments powered by Disqus