File photo

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 239ارب41 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری
13 اپریل 2017 (10:34)
0

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ ،مواصلات، توانائی اور پانی کے شعبوں کیلئے دوسو انتالیس ارب اکتالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی نے یہ منظوری وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں دی۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے چار ارب بائیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نظرثانی شدہ تخمینے سے 138کلومیٹرطویل فیصل آباد عبدالحکیم موٹروے ایم فور کیلئے تین ہزار ایک سو انتالیس ایکڑ سے زائد اراضی کی خریداری کی منظوری دی۔
کمیٹی نے سات ارب ساٹھ کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے 71کلومیٹرطویل Jalkhad Chilas روڈ کی تعمیر اوربہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ ان میں گیارہ پل،95زمین دوزنالیاں،28پیدل چلنے کے راستے، گہرائی کے تحفظ اورنکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں۔
کمیٹی نے76ارب اڑتالیس کروڑ روپے سے زائدلاگت کے 210کلومیٹرطویل ژوب بائی پاس سمیت موجودہ Yarik-Sagu,Zhob این5ہائی وے کو دو رویہ کرنے اوراُس کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کی منظوری دی۔
انیس ارب اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد لاگت کے Basima سے خضدار تک دورویہ ہائی وے کی تعمیر کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے تھاکوٹ۔رائے کوٹ کے درمیان این ایچ اے ہائی وے این35گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ نظام کراچی، انڈس ہائی وے این55 سرائےGambilaتا کوہاٹ سیکشن کو دو رویہ کرنے، میرانی ڈیم کے متاثرین کومعاوضے کی ادائیگی ،میٹروبس سروس پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اوردیگرمنصوبوں کی بھی منظوری دی۔