لبنان:صدرنے پارلیمنٹ کو معطل کردیا
13 اپریل 2017 (10:10)
0

لبنان میں صدرمائیکل عون نے پارلیمنٹ کو چار سال سے بھی کم عرصے میں تیسری بار اپنا دورانیہ بڑھانے سے روکنے کیلئے معطل کردیاہے۔

پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کیلئے آج رائے شماری ہوناتھی۔
ٹیلی ویژن پرخطاب میں مائیکل عون نے اعلان کیا کہ نئے انتخابی قانون میں تعطل کے پیش نظر ایوان نمائندگان کا اجلاس ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیاگیاہے۔