روس امریکہ سے مذاکرات کیلئے تیار
13 اپریل 2017 (10:06)
0

روس نے کہاہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں موجودہ تنائو کے باوجود اُس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ماسکو میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سے بات چیت کے بعد روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے ایک نیوزکانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کیلئے ملکرکام کرنے کے مناسب امکانات اورمواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ روس دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کیلئے بھی تیارہے۔


comments powered by Disqus