چین، ایتھوپیا اور قازقستان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

File photo

روس نے شام میں مبینہ کیمیاوی حملے کی تحقیقات کی قرارداد کو ویٹوکردیا
13 اپریل 2017 (09:14)
0

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جس میں شام کے صوبے ادلیب میں کیمیاوی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی مذمت اور حملے کی تحقیقات پر زوردیاگیاتھا۔

دس رکن ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بولیویانے روس کی حمایت میں قرارداد کی مخالفت کی۔
چین، ایتھوپیا اور قازقستان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
عالمی ادارے میں قرارداد پررائے شماری امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے اس بیان کے بعد کی گئی جس میں انہوں نے کہاتھا کہ شام میں جنگ کے معاملے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اور روس کے درمیان اعتمادسازی کا انتہائی فقدان ہے۔