File photo

اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
13 اپریل 2017 (08:04)
0

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے تصفیئے کیلئے مذاکرات پر زور دیاہے۔

نیویارک میں ایک بریفنگ میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن Dujarric نے کہاکہ اقوام متحدہ دونوں فریقوں کیلئے اُن کے مسائل کے پُرامن حل کیلئے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔
ترجمان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا جسے پاکستان نے گرفتارکیاتھا۔