File photo

چین کا افغانستان میں جامع مصالحتی عمل کیلئے ملکر کام کرنے پرآمادگی کا اظہار
13 اپریل 2017 (07:23)
0

چین نے کہاہے کہ وہ افغانستان میں جامع، سیاسی اورمصالحتی عمل کیلئے تمام فریقوں کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Lu Kang نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اُن کاملک اس مہینے روس کے زیراہتمام ماسکو میں افغانستان کے معاملے پر ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔