جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

File photo

اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
13 اپریل 2017 (07:18)
0

محکمہ موسمیات کی پیشوگئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان اورملتان ڈویژنوں میں کہیں کہیں آندھی بھی آئے گی۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بیس
کراچی چھبیس
پشاور اٹھارہ
کوئٹہ اورمری بارہ
گلگت آٹھ
اورمظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ


comments powered by Disqus