File photo

صوبائی حکومتیں امن وامان یقینی بنانے کی ذمہ دارہیں:عبدالقادربلوچ
13 اپریل 2017 (07:07)
0

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیرلیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومتیں امن وامان کو یقینی بنانے کی ذمہ دارہیں۔

پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عارضی طورپرنقل مکانی کرنیوالے لوگوں کی باوقارانداز میں اپنے گھروں کو واپسی کیلئے معقول مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔