مشیر خارجہ نے کہاکہ خفیہ بھارتی ایجنٹ نہ صرف جاسوسی بلکہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

File photo

کلبھوشن یادیو کو قانونی تقاضوں کے مطابق سزائے موت سنائی گئی:سرتاج
13 اپریل 2017 (07:01)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو کو تمام قانونی تقاضوں اور آئین کے مطابق سزائے موت سنائی گئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خفیہ بھارتی ایجنٹ نہ صرف جاسوسی بلکہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیاجائے۔