بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان بھارتی حکومت کو بھی شواہد فراہم کرے گا۔

File photo

پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کیخلاف جاسوسی کے شواہد موجود ہیں: عبدالباسط
13 اپریل 2017 (06:36)
0

پاکستان کے پاس بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف جاسوسی اور بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے خاطر خواہ شواہد موجود ہیں۔

یہ بات بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے رات ایک بھارتی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہی۔
عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان بھارتی حکومت کو بھی شواہد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن پرشفاف طریقے سے مقدمہ چلایا گیا ہے اور اسے رحم کی اپیل کاحق دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔
بھارت میں ہائی کمشنر نے کہاکہ ایک بھارتی شہری 2003ء سے پاکستان آتا رہا ہے جس نے اصلی بھارتی پاسپورٹ جعلی نام کے ساتھ استعمال کیا۔
ہائی کمشنر نے کہاکہ یادیو کے خلاف اس قدر الزامات تھے کہ اس پر کسی سول عدالت میں مقدمہ نہیں چلایاجاسکتاتھا۔