وفاقی وزیر نے کہاکہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں تخریبی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔

File photo

بھارت کے مذموم عزائم خطے کے امن کیلئے خطرے کاباعث بن رہے ہیں:سعد
13 اپریل 2017 (06:22)
0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بھارت کے مذموم عزائم خطے کے امن کیلئے خطرے کاباعث بن رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کااعتراف کیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی پاکستان کے آئین کے مطابق کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں تخریبی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔
سعدرفیق نے کہا کہ پاکستان جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیراہے۔