Thursday, 28 March 2024, 05:58:59 pm
قلعہ سیف اﷲ:کوچ اورپک اپ کے درمیان تصادم میں 15افرادجاں بحق
December 13, 2019

آج صبح ضلع قلعہ سیف اﷲ کے علاقے KANMEHTARZAI کے قریب کوچ اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی پی او قلعہ سیف اﷲ غفور مری نے ریڈیو پاکستان کے لورالائی کے نمائندے کو بتایا کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس سے زیادہ تر لاشیں جل گئیں۔انہوں نے کہاکہ پک اپ میں سمگل شدہ ایرانی تیل لدا ہوا تھا ۔زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.