برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے کنزرویٹوپارٹی کی قیادت کے لئے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے ایک سوسترہ کے مقابلے میں دوسوووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مجموعی طورپر63فیصد ووٹ حاصل کئے اور اب ان کے لئے ایک سال تک قیادت سے متعلق مسائل حل ہوگئے ہیں۔تھریسامے نے ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میںاظہارخیال کرتے ہوئے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کاعزم ظاہر کیا۔