Monday, 21 January 2019, 07:12:26 am
حکومت،حزب اختلاف کا شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے پر اتفاق
December 13, 2018

File photo

حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں حکومت کے وفد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں قائمہ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی (ن) لیگ کے دور حکومت کے دوران آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے۔