Thursday, 19 September 2019, 05:41:56 am
وزیراعظم کاپاکستان کو مالیاتی طورپر مستحکم ،اقتصادی خود کفیل بنانے کا عزم
December 13, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ویژن پاکستان کو دوسروں پر انحصارسے نجات دلا کر اسے مالیاتی طورپر مستحکم اور اقتصادی لحاظ سے خود کفیل ملک بنانا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے دولت پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار دوست ماحول متعارف کردیاجائے گا اورتاجروں کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔عمران خان نے کہا عالمی مارکیٹوں میں برآمدات میں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کیلئے ہماری مصنوعات کی بہتری پرتوجہ دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔