Tuesday, 26 March 2019, 04:50:09 am
وسط ایشیائی جمہوریتوں کےساتھ روابط مستحکم بنانےکیلئےافغانستان میں امن ناگزیرہے:وزیراطلاعات
December 13, 2018

 وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی جمہوریتوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط مستحکم بنانے کے لئے افغانستان میں امن و استحکام ناگزیر ہے۔

 وہ آ ج اسلام آباد میں پاکستان اور وسطی ایشیا ، ثقافت کے ذریعے مستحکم دوستی کے رشتے کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے۔

 وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والے واقعات سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ثقافتی ورثے اور اپنی سیاحت کی صنعت کی بحالی کو فروغ دےکر دنیا میں اپنا مثبت تشخص پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ہم بچوں کو صحت مند تفریح کی فراہمی کےلئے بچوں کا ٹیلی ویژن لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں روابط کے دروازے کھلیں گے۔