Thursday, 19 September 2019, 05:01:26 am
کور کمانڈرز کا مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورتحال کے حوالے سے جغرافیائی تزویراتی ماحول کا جائزہ
December 13, 2018

کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف فوج کی کارروائیوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بدولت تمام بیرونی خطرات کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیاہے۔اس عزم کا اظہار بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں جمعرات کے روز راولپنڈی میں 216ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔کانفرنس میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور افغان جنگ کو پرامن منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام فریقوں کی حمایت سے جاری افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کے بارے میں امید کا اظہار کیا گیا۔بری فوج کے سربراہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ملک کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام سرکاری اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے۔کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی سلامتی اور کنٹرول لائن سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کے تناظر میں جغرافیائی تذویراتی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی سلامتی کیلئے جاری استحکام کی کارروائیوں میں پیش رفت کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔