Wednesday, 24 April 2024, 01:41:18 am
حکومت اچھے نظم ونسق اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے:اسد
December 13, 2018

File Photo

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت اچھے نظم ونسق اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

آج اسلام آباد میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کےبارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئی بھی معاشرہ  اس وقت باقی نہیں رہ سکتا جب اس کے ادارے بدعنوانی اور بد انتظامی کی عفریت سے دوچار ہوں۔

 وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے معاملے پر عدم برداشت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہوں نے اپنی کابینہ کے تمام ارکان کو واضح ہدایات دی ہیں وہ نمایاں تبدیلی لائیں اور تمام اداروں کومضبوط بنائیں۔

 انہوں نے کہا عوام بدعنوان افراد کااحتساب اور ان سے لوٹی گئی دولت کی وصولی  چاہتے ہیں۔

  

Error
Whoops, looks like something went wrong.