Tuesday, 16 July 2019, 05:06:13 pm
بین الاقوامی درجہ بندی کے ادارے موڈیزکی پاکستان کی تیز تر اقتصادی ترقی کے مواقع کی تحسین
December 13, 2018

درجہ بندی کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے دیرپا طویل المدت اقتصادی امکانات کو سراہا ہے۔ادارے نے آج پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بجلی کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے اور قومی سلامتی سے متعلق ترقی کے امکانات میں اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔موڈیز کی رپورٹ میں خصوصی طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے اور بجلی کی ترسیل میں خاطر خواہ اضافے کا ذکر کیا گیا جس سے پاکستان کے طویل مدت معاشی دباؤ میں کمی اور ترقی کی استعداد کار بہتر ہو گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی حکومت کی طرف سے مزید مجوزہ ادارہ جاتی اصلاحات سے نظام مضبوط ہو گا۔ حالیہ برسوں میں مرکزی بینک کی خودمختاری اور موثر مالیاتی پالیسی سے بہتر ہوا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ اصلاحات نافذ کرنا کسی بھی حکومت کیلئے بڑے پیمانے پر افسر شاہی اور پیچیدہ نوعیت کی وفاقی و صوبائی سیاست اورانتظامی معاملات کے باعث مشکل ہو گا۔