Wednesday, 26 June 2019, 04:40:50 am
بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل انحطاط کاشکارہے:امریکہ
December 13, 2018

امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ 2018 میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل انحطاط کا شکار ہے اور کثیر المذاہب ملک کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے خطرات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں مختلف قوم پرست گروہوں نے Hindutva کا نظریہ اپنالیا ہے جو مشترکہ قوم، نسل اور ثقافت پرمبنی ہے۔