Tuesday, 26 March 2019, 05:20:28 am
اساتذہ مطالبات پر غور کی تحریری یقینی دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنے پر رضا مند
December 13, 2018

اسلام آباد کے ڈی چوک میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ حکومت کی طرف سے اپنے مطالبات پر غور کی تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد اپنا دھرنا ختم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی وزارت کے سیکرٹری نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے۔مظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اسی طرح ان کے بقایاجات کی رقم بھی بہت جلد جاری کر دی جائے گی۔