Monday, 21 January 2019, 07:18:19 am
اقلیتوں کوبلاامتیازمساوی حقوق کی فراہمی آئین پاکستان کابنیادی اصول ہے:تجزیہ کار
December 13, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ اقلیتوں کوبلاامتیازمساوی حقوق کی فراہمی آئین پاکستان کابنیادی اصول ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی ماہرڈاکٹرفرحت حق نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کوایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو پوراتحفظ حاصل ہے اور امریکہ کی طرف سے پاکستان پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد اوربلاجوازہیں۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہراے زیڈہلالی نے کہاکہ کسی ملک کو پاکستان کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کیسے کیاجاتا ہے۔دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈبریگیڈیرٹیپوسلطان نے کہاکہ امریکہ کو ایسے بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے لیکن امریکہ نے اپنی بلیک لسٹ میں اسے شامل نہیں کیا۔