Thursday, 19 September 2019, 05:54:07 am
پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک کا بجلی کی ترسیل میں بہتری کیلئے معاہدہ
December 13, 2018

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ترسیل میں اضافے پر سرمایہ کاری کے دوسرے پروگرام کے لئے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قرض اور امداد کی فراہمی کے ایک ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک اپنے وسائل اور اعلیٰ سطح کے ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے تیسری قسط کی مد میں پاکستان کو 28 کروڑ 40لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔بجلی کی ترسیل اور فراہمی کی قومی کمپنی مختلف اقساط میں 81 کروڑ ڈالر مالیت کے مجموعی قرض منصوبے کے تحت تیسری قسط سے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔منصوبے کا مقصد بجلی کی ترسیل کے معیار، پائیداری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل 2023ء تک متوقع ہے۔