Friday, 19 April 2024, 07:47:22 pm
وزیراعظم کاامریکہ سے بیت المقدس بارے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
December 14, 2017

  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا نام نہاد دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ بدھ کے روز استنبول میں القدس الشریف کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں کو تسلیم کرے اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس شہر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امریکہ کے فیصلے کی ایک بار پھر شدید مذمت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاستان نے اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی اسلام کے ساتھ مل کر ہمیشہ فلسطینی عوام اور ایک آزاد وطن کے حصول کیلئے ان کی جائز خواہشات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا اس طرح کے ایک اور سانحے کی شاہد ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام گذشتہ ستربرس سے بھارت کے غیرقانونی تسلط کا شکار ہیں جو ان کے حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں بہت سے اقدامات پر غور کرنا چاہئے۔ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سفارتی سطح پر اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیتی تو ہمیں عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی سے تعاون طلب کرنا چاہئے

Error
Whoops, looks like something went wrong.