معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعدآج (ہفتہ)لاہور میں انتقال کر گئے۔
سہیل اصغر کا شمار پاکستان کے کامیاب اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے معروف اداکار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل اصغر نے بطور کامیڈین، سٹیج اور ٹی وی اداکار کے اداکاری کی اور ان کی وفات شوبز انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔