Thursday, 25 April 2024, 05:25:01 am
سردارمسعود کاعالمی برادری پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی تسلط کیخلاف آوازاٹھانے پر زور
November 13, 2019

File Photo

آزادکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے بھارت کے غیرقانونی تسلط اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آوازاٹھائے۔وہ مظفرآباد میں پاکستان نیول وارکالج کراچی کے زیرتربیت افسروں سے گفتگوکررہے تھے۔آزادکشمیرکے صدرنے کہاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ دوسری طرف بھارت جارحانہ رویے پرعمل پیرا ہوتے ہوئے اس کافوجی حل چاہتاہے۔انہوں نے خبردارکیاکہ پاکستان ایک ذمہ داراورامن پسندملک ہے تاہم کسی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اوراپنی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتاہے۔تربیت میں مصر، انڈونیشیا، اردن، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،نائیجیریا، اومان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا،سوڈان، یواے ای اوربنگلہ دیش سمیت سورکن ملکوں کے افسروں کے وفود شریک ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.