Sunday, 15 December 2019, 05:52:14 pm
مصنوعی ذہانت دنیا کا مستقبل،عالمی سطح پر مقابلہ کیلئے نئے رجحانات کو اپنانا ہوگا،صدیقی
November 13, 2019

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا مستقبل ہے اور پاکستان کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے نئے رجحانات کو اپنانا ہوگا ۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی مصنوعی ذہانت کے بارے میں پہلی سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کو انتہائی قابل اعتبار ٹیکنالوجی تصور کیاجاتا ہے۔مختلف اجلاسوں میں شریک اراکین پینل نے کہا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت اختیار کرنے والے پہلے دس ملکوں میں شامل تھا لیکن آج پاکستان اس شعبے میں پیچھے رہ گیا ہے ۔