Monday, 16 December 2019, 01:20:07 am
حکومت لائیو اسٹاک کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے وسائل بروئے کارلارہی ہے، جام کمال
November 13, 2019

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ میں اگلی مجوزہ تین روزہ لائیو اسٹاک نمائش 2019ء کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لائیو اسٹاک نمائش کے انعقاد سے صوبائی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔

وزیراعلی نے کہاکہ عالمی نمائش کے انعقاد سے غیرملکی سرمایہ کار اور کثیر الملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہوںگی۔