Monday, 16 December 2019, 02:15:32 am
حکومت انتخابی وعدے پورے کر رہی ہے،وزیر داخلہ
November 13, 2019

بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیاء اﷲ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت گزشتہ سال انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے ۔ بدھ کے روزکوئٹہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی کوششیں کررہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔