Thursday, 28 March 2024, 05:05:28 pm
پاکستان قطر کے ساتھ باہمی طورپرمفیدتعلقات قائم کرنے کیلئے پُرعزم
November 13, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے فائدہ کیلئے باہمی طورپرمفیدتعلقات قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں قطر کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے گفتگو کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو مزید فرغ حاصل ہوگا۔وزیراعظم نے اسلامی ملکوں کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کے لئے اُنکے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان سے ایک لاکھ محنت کشوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے قطر کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.