Friday, 26 April 2024, 01:37:38 am
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے:فواد
November 13, 2018

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ترقی، انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔فوادچودھری نے کہا حکومت سمجھتی ہے کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی آئینی حق ہے اورملک میں ذرائع ابلاغ کو مکمل آزادی حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نیا پاکستان بنانے کے لئے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے اور سیاحت کو فروغ دینا اور بدعنوانی کا خاتمہ اس ایجنڈے کاحصہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.