Thursday, 25 April 2024, 05:02:06 am
محکمہ ڈاک کا ملک کے 25شہروں کیلئے اسی دن ڈیلیوری سروس کا آغاز
November 13, 2018

پوسٹل سروسز کے وزیر مملکت مراد سعید نےکہا ہے کہ حکومت نے صارفین کو جدید اور تیز ترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ڈاکخانہ جات کی خدمات کو ڈیجٹلائز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس، Rebranding، موبائل منی آرڈر کی جانب سے بڑھ رہا ہے اور اس نے ملک بھر میں 13 ہزار ڈاکخانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے لاجسٹک سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے پاس 80 ارب روپے کی منڈی ہے اور یہ بہتر خدمات اور پر کشش مراعات کے ساتھ اپنے حصے کو بروئے کار لاسکتا ہے۔

اس سے نہ صرف ادارے کے موجودہ 10 ارب روپے کے خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ ایک منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔

 مراد سعید نے ذرائع ابلاغ اور عوام پر زوردیا کہ وہ پاکستان پوسٹ کی بحالی کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔

 اس سے پہلے وزیر مملکت نے 50 ہزار روپےتک کی رقم  کی فوری منتقلی کے لئے انقلابی منی آرڈر سروس کا افتتاح کیا۔

ابتدائی طورپر یہ خدمات ملک بھر کے 93 جنرل پوسٹ آفسز میں شروع کی جارہی ہے جسے بعد میں دوسرے پوسٹ آفسز تک توسیع دی جائے گی۔

 مراد سعید نے ملک کے 25 بڑے شہروں میں پاکستان پوسٹ کی اسی روز ڈاک پہنچانے کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.