Wednesday, 24 April 2024, 09:53:29 pm
اقوام متحدہ اوریورپی یونین کامشرق وسطیٰ میں شہریوں کونشانہ بنانےکاسلسلہ بندکرنےپرزور
November 13, 2018

 اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے غزہ کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زوردیا ہے۔

 فرانس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے اسے انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی مشکلات ناقابل تصور ہیں۔

ادھر یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کی ترجمان Maja Kocijanci نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطرے کی گھنٹی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.