Thursday, 28 March 2024, 10:26:52 pm
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آنگ سان سوچی سے اپنا سب سے بڑااعزاز واپس لے لیا
November 13, 2018

 

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیامسلمانوں کے خلاف فوج کے مظالم پر عدم دلچسپی پر آنگ سان سوچی سے اپنا سب سے بڑااعزاز واپس لے لیاہے۔سوچی کے نام ایک خط میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ Kumi Naidoo نے کہاکہ تنظیم کو اس امر پر انتہائی افسوس ہے کہ وہ اب امید ،جرات مندی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی علامت نہیں رہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمجھتاہے کہ آنگ سان سوچی انسانی حقوق کی علمبردار ہونے کی اہل نہیں رہیں اس لئے ان سے یہ اعزاز واپس لے لیاگیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.