Friday, 29 March 2024, 11:42:19 am
اگلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں 5سائنس پارک قائم کئے جائیں گے:اعظم سواتی
November 13, 2018

 سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر محمداعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بہتر مواقع اور سازگار ماحول ، تیز تر ترقی  کے اہداف کے حصول کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔

آ ج اسلام آباد میں عالمی یوم سائنس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے ذریعے ہم دنیا میں پاکستان کے اعتدال پسند تشخص پیش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اپنی نوعیت کا پہلا سائنس پارک لاہور میں قائم کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر ملک  بھر میں چار سےپانچ سائنس پارک قائم کئے جائیں گے۔

 وفاقی وزیر نے ترقی و خوشحالی کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے  انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

 اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  پاکستان میں یونیسکو کی ڈائریکٹر Vibelce Jensen نے کہا کہ سائنس اوراس کے اطلاق نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول بھی سائنس و ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.