Tuesday, 26 October 2021, 10:03:02 am
صدرکا خصوصی افراد کیلئے مساوی مواقع پیدا کرنے پر زور
October 13, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں خصوصی افراد کے لئے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ کے روزکراچی میں بصارت سے محروم طلبا کے لئے ایک فٹ بال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سکولوں اور اساتذہ کو بصارت سے محروم بچوں کی ذمہ داری لینے کے لئے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نابینا بچے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔صدر نے اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی بصارت سے محروم سفیر کی مثال بھی پیش کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.