Thursday, 25 April 2024, 03:34:56 am
پاکستان،ایران کاافغانستان میں امن و استحکام سے براہ راست تعلق ہے،وزیراعظم
October 13, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام میں پاکستان اور ایران کا براہ راست مفاد ہے ۔

ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل محمد باقری سے بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پائیدار معیشت اور رابطوں کو فروغ دینے کی پالیسیوں پر مبنی پرامن اور مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے ۔وزیراعظم نے زوردیا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں مطلوبہ انسانی امداد کی فوری فراہمی اور اقتصادی بحران روکنے کیلئے مثبت انداز میں متحرک رہناچاہیے۔انہوں نے اس نازک صورتحال میں افغان عوام کی مدد کیلئے افغانستان کے مالی اثاثوں کو بحال کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔عمران خان نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور جامع سیاسی حل کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے گزشتہ ماہ قائم کردہ افغانستان کے چھ ہمسایہ ممالک کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر زوردیا۔وزیراعظم نے پاک ایران سرحد کو امن اوردوستی کی سرحد قراردیتے ہوئے دونوں طرف سیکورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قریبی باہمی تجارتی تعلقات سمیت معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے تنازعے پرایران کی غیرمتزلزل حمایت خصوصی طورھپر ایرانی رہبر اعلی کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری اپنی جائز حق خودارادیت کی حمایت میں ایران کی بھرپور حمایت کی توقع رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم نے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں دورہ پاکستان کی دوبارہ دوعوت دی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.