Saturday, 20 April 2024, 02:20:01 pm
حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں نےمعیشت کوصحیح سمت میں گامزن کردیاہے:صدر
October 13, 2021

File Photo

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کردیا ہےاور پاکستان خطے میں معاشی مرکز کے طورپر ابھرا ہے۔

 آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے ملک میں گاڑیوں کے مقامی یونٹس کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کو منڈی کے تقاضوں کے مطابق ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سرمایہ کار راغب ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین منفرد نظر آرہا ہے۔

صدر مملکت نے دنیا میں ملک کے تشخص کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ماضی میں سازشوں کے ذریعے ملک کو بدنام کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.