Friday, 29 March 2024, 03:31:50 pm
علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان،ایران قریبی تعاون ناگزیر ہے،آرمی چیف
October 13, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ملک ہیں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے ان کا قریبی تعاون ضروری ہے۔وہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل محمد باقری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور خصوصاً پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ زیرغور آیا۔دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، علاقائی امن کیلئے مل کر کام کرنے اور مشترکہ دشمن دہشت گردی کیخلاف متفقہ ردعمل پر اتفاق کیا۔وفد کی سطح پر ملاقات میں ایرانی وفد کو علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی اور پاک فوج کے تربیتی امور سے آگاہ کیا گیا۔وفد کو دوست ممالک سے اشتراک اور مختلف مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیاایرانی چیف آف جنرل سٹاف نے خصوصاً انسداد دہشت گردی اور تربیت کے امور پر فوجی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پاکستان کیلئے دعا کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.