Saturday, 24 October 2020, 07:48:16 pm

مزید خبریں

 
بھارت دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے، معید یوسف
October 13, 2020

فائل فوٹو

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کسی قسم کی جارجیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور وہ خطے میں کوئی تنازعہ نہیں چاہتا ۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے اور ہم نے یہ حقیقت دنیا کو بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔