Friday, 29 March 2024, 06:10:31 pm
شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 71 واں یوم پیدائش
October 13, 2019

 شہنشاہ قوالی، معروف موسیقار اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا 71 واں یوم پیدائش اتوار کے روز منایا گیا۔

 معروف قوال1948 میں آج کے دن فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے ان کا تعلق کلاسیکی گلوکاروں کے خاندان سے تھا۔

 انہوں نے اپنی گلوکاری کا آغاز قوالی کے فن سے کیا جس کے بعد وہ حمدیہ اور صوفیانہ کلام سمیت ہر طرز کی موسیقی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

نصرت فتح علی خان آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں بستے ہیں اور انہوں نے آئندہ نسلوں کےلئے قوالی کی جدید طرز وضع کی۔

 ان کے انتہائی مقبول گانوں میں Kinnaسوہنا تینوں،پیا۔رے، پیا۔رے، غم ہے یا خوشی، میرا پیا گھر آیا، دم مست قلندر، آفریں آفریں اور بہت سے دوسرے گیت شامل ہیں۔

 حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں نصرت فتح علی خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا۔

 معروف قوال 16 اگست انیس سو ستانوے کو49 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت انتقال کرگئے جب وہ شہرت کے بام عروج پر تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.