Friday, 15 November 2019, 04:54:25 am
روسی صدر کل سعودی عرب کادورہ کریں گے
October 13, 2019

روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کل سعودی عرب کا دورہ کریںگے اور شاہ سلمان اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقاتیں کریںگے ۔آج سعودی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی بھی ایران کے ساتھ محاز آرائی نہیں چاہتا ۔انہوں نے کہاکہ روس ' ایران اور روس کے درمیان فری ٹریڈ زون کی طرح اسرائیل اور مصر کے ساتھ بھی فری ٹریڈ زون کے قیام پرکام کررہا ہے ۔پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطی میں کلیدی کردارادا کرسکتا ہے کیونکہ اس کے ایران اور عرب دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔