Saturday, 20 April 2024, 04:10:24 am
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے محاصرے کو آج دس ہفتے مکمل
October 13, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مکمل محاصرے کو آج دس ہفتے مکمل ہوگئے ہیں جس کے باعث وادی کشمیر اور جموں ریجن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مقیم لاکھوں افراد کو بدستور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجاً وادی کشمیر اور جموں کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں دکانیں اور اہم مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے ،محاصرے اور ذرائع مواصلات کی بندش کے باعث وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہری حقوق کے کارکنوں نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ آرٹیکل 370 اور 35 اے اور موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کرے،وادی میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ختم کرے اور علاقے میں حالات معمول پر لانے کےلئے اقدامات کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.